انگلینڈ کے لیے تین سو دو رنز کا ہدف

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں تین سو ایک رنز بنائے ہیں۔

بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بھارت کی جانب سے پرتھوی پاٹل اور اجنکے رہانے نے اننگز کا آغاز کیا تاہم بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف سترہ رنز کے مجموعی سکور پر پاٹل نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

باون رنز کے مجموعی سکور پر بھارت کی دوسری وکٹ گری جب رہانے پندرہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اناسی رنز کے مجموعی سکور پر گھمبیر بتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب ویرات کوہلی ایک سو تیئس رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے تاہم بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی اور سریش رائنا نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا۔ دھونی نے ستاسی اور رائنا نے اکسٹھ رنز سکور کیے۔

انگلینڈ کی جانب سے گراہم سوان، ڈرن باش، سٹیون فن اور سامت پاٹل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی ٹیم: پرتھوی پاٹل، آجنکے ریحان، گوتم گھمبیر، ویرات کوہلی، سوریش رائینا، مہندرا سنگھ دھونی، جدیجہ، ایش ون، ونے کمار، یادیو، اور پروین کمار

انگلینڈ کی ٹیم: ایلسٹر کک، گریگ کیزواٹر، جوناتھن ٹراٹ، کیون پیٹرسن، روی بوپارا، جانی بیرسٹو، سمت پٹیل، ٹم بریسنن، گراہم سوان، سٹیوفِن اور جیڈ ڈرن بیک

اسی بارے میں