بھارت کا ہدف 299 رن

Image caption بھارت سیریز کے پہلے دو میچ جیت چکا ہے

موہالی میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پچاس اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو اٹھانوے رن بنائے ہیں۔

اس طرح انگلینڈ نے بھارت کو دو سو نناوے رن کا ہدف دیا ہے۔

انگلش بیٹسمین جوناتھن ٹروٹ اور پیٹرسن کی نصف سینچریوں نے انگلینڈ کی اننگ کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پیٹرسن چونسٹھ رن بنا کر جڈیجا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ ٹروٹ نے سڑسٹھ رن بنائے ہیں۔

آؤٹ ہونے والے دوسرے بیٹسمینوں میں کُک نے تین، کیزویٹر نے چھتیس اور بوپارہ نے چوبیس رن بنائے۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اننگ کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ آٹھ کے سکور پر گری جب کُک صرف تین رن پر کمار کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

.