جنوبی افریقہ کی اسی رنز سے جیت

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption جنوبی افریقہ کے مورکل نے چار وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کے حق دار ٹھہرے

جنوبی افریقہ نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو اسی رنز سے شکست دے دی ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہر پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو تین رنز بنائے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا کی ٹیم تین سو چار رنز کے تعاقب میں دو سو تئیس رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے وارنر چوہتر رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ جنوبی افریقہ کے مورکل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں تین سو تین رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ صفر پرگری جب ہاشم آملہ صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سمتھ اور کیلس کے مابین ایک سو بیالیس رنز کی شراکت داری ہوئی۔

کیلس چھتر رنز پر رن آؤٹ ہو گئے جب کہ سمتھ نے ستاون رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ڈومنئی نے چھپن رنز بنائے۔

آّسٹریلیا کی جانب سے بولنگر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو93 رنز سے شکست دی تھی اور اس طرح اب سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

آخری میچ اٹھائیس اکتوبر کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں