سری لنکا کی محتاط بیٹنگ

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption پاکستان کو سری لنکا پر ایک سوچونسٹھ رنز کی برتری حاصل ہے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز کا محتاط انداز میں کھیلتے ہوئےاٹھاسی رنز بنا لیے ہیں۔ سری لنکا کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے ابھی چھہتر رنز درکار ہیں اور اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔ سری لنکا کےبیٹسمینوں نے انتہائی محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے پینتالیس اوورں میں اٹھاسی رنز بنائے۔

اس سے قبل پاکستان کی تمام ٹیم 403 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان بمقابلہ سری لنکا، تصاویر

سری لنکا کو آج پہلی کامیابی اس وقت ملی جب کپتان مصباح الحق اکتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں ویلیگیدارا نے آوٹ کیا۔

تین سو چوبیس رنز کے مجوعی سکور پر پاکستان کی چھٹی وکٹ اس وقت گری جب سعید اجمل بیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اسد شفیق نے وکٹ کیپر عدنان اکمل کے ساتھ مل کر پاکستان اننگز کو آگے بڑھایا۔ اسد شفیق نے نصف سینچری سکور کی جبکہ عدنان اکمل نے اکتالیس رنز سکور کیے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 403 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے پرساد اور دلشان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ ویلگیدرا اور آف سپنر ہراتھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی اننگز میں دو سو انتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

سری لنکا کے نمایاں بلے باز سنگا کارا رہے، انہوں نے اٹھہتر رنز بنائے۔

سری لنکا کے دوسرے نمایاں بلے باز ویلیگیدارا رہے، انہوں نے اڑتالیس رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عمر گل اور سعید اجمل نے تین تین جبکہ عبدالرحمان اور جنید خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی ہے اور میڈیم فاسٹ بولر اعزاز چیمہ کی جگہ آف سپنر عبد الرحمن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں