میر پور ٹیسٹ: بنگلہ دیش کا ہدف 508 رنز

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption ڈیرن براوو نے بارہ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ایک سو پچانوے رنز بنائے

بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے پانچ سو آٹھ رنز کا ہدف دیا ہے۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیر نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو تراسی رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کی خاص بات ڈیرن براوو کی شاندار بیٹنگ تھی۔انہوں نے بارہ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ایک سو پچانوے رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے دوسرے نمایاں بلے باز ایڈورڈز رہے، انہوں نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے چھیاسی رنز بنائے۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں دو سو اکتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الاسلام نے نو چوکوں کی مدد سے تہتر رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کے دوسرے نمایاں بلے باز نعیم اسلام رہے، انہوں نے پینتالیس رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سےایڈورڈز نے پانچ اور بشو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں تین سو پچپن رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایڈورڈز نے پہلی اننگز میں چودہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ایک سو اکیس رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے دوسرے نمایاں بلے باز پاول رہے، انہوں نے بہتر رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے پانچ اور ناصر حسین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں