میر پور ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا

بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو دو سو انتیس رنز سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز جیت لی ہے۔

پانچ سو آٹھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم دو سو اٹھہتر رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور شکیب الحسن نے پانچویں دن کا آغاز کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے تراسی رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کے دوسرے نمایاں بلے باز مشفک الرحیم رہے، انہوں نے نو چوکوں کی مدد سے انہتر رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بشو نے پانچ اور ڈیرن سامی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے ایڈورڈز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں