شارجہ ٹیسٹ ڈرا، سیریز پاکستان کے نام

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ایک صفر سے جیت لی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان شارجہ میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

میچ کے آخری دن سری لنکا نے پاکستان کو جیتنے کے لیے دو سو پچپن رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ستاسی رنز بنا سکی۔

اس سے پہلے سری لنکا نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکاسی رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے پرنویتانا نے چھہتر اور سنگا کارا نے اکاون رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تین، عمر گل نے دو اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نو وکٹوں سے جیت گیا تھا۔

اسی بارے میں