سابق باکسر جو فریزیئر انتقال کر گئے

جو فریزیئر تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption جو فریزیئر کو جگر کا کینسر ہو گیا تھا۔

سابق امریکی ہیوی ویٹ باکسر جو فریزیئر جگر کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

چند ہفتے قبل ان کے جگر میں کینسر کی تشخیص کئی گئی تھی جس کے بعد انہیں امریکی ریاست فلیڈیلفیا کے ایک ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

سڑسٹھ سالہ سابق ہیوی ویٹ باکسر سنہ انیس سو ستر سے انیس سو تہتر تک عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن رہ چکے ہیں۔ وہ پہلے باکسر تھے جنہوں نے مشہورِ زمانہ باکسر محمد علی کو سنہ انیس سو اکہتر میں شکست دی تھی۔

انہتر سالہ سابق باکسر محمد علی نے جو فریزیئر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’دنیا نے ایک عظیم فاتح کھو دیا ہے۔ میں جو کو ہمیشہ احترام اور ستائش سے یاد رکھوں گا۔‘

’میری ہمدردیاں جو کے خاندان اور ان کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔‘

جو فریزیئر نے پہلی بار جمی ایلیز کو سنہ انیس سو ستّر میں شکست دے کر ہیوی ویٹ باکسنگ کا اعزاز حاصل کیا تھا جو ان کے پاس سنہ انیس سو تہتر تک رہا۔ ان سے یہ اعزاز سنہ انیس سو تہتر میں جارج فورمین نے لے لیا تھا۔

اسی بارے میں