دوسرے ون ڈے میں بھی بھارت فاتح

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 2 دسمبر 2011 ,‭ 13:12 GMT 18:12 PST

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

بھارت نےدو سو ستر رنز کا مطلوبہ ہدف انچاسویں اوور میں پورا کر لیا۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے چودہ چوکوں کی مدد سے شاندار سینچری سکور کی، انہوں نے ایک سو سترہ رنز بنائے۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز روہت شرما رہے، انہوں نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابِل شکست نوے رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے رام پال اور روچ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو انہتر رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے رام پال نے چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست چھیاسی رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے دوسرے نمایاں بلے باز سمنز رہے، انہوں نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اٹھہتر رنز بنائے۔

بھارت کے ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔