برسبین ٹیسٹ، آسٹریلیا کی برتری 132 رنز

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مائیکل کلارک نے ایک سو انتالیس رنز بنائے

برسبین میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر دس رنز بنائے ہیں۔

نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مذید ایک سو بائیس رنز کی فرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی دو وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

تیسرے دن کے اختتام پر مارٹن گپٹل سات اور بریس ویل صفر رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں چار سو ستائیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مائیکل کلارک نے شاندار سینچری بنائی، انہوں نے انیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو انتالیس رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے دوسرے نمایاں بلے باز بریڈ ہیڈن رہے، انہوں نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اسی رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کرس مارٹن نے تین، ڈینئل وٹوری اور ٹم سودی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں دو سو پچانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈینئل وکٹوری نے چھانوے اور براؤن لی نے ستتر رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن مائیکل نے چار اور پیٹر سڈل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں