چیمپیئنر ٹرافی: پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption آسٹریلیا کے ساتھ میچ میں پاکستان صرف ایک ہی گول کر سکا

آک لینڈ میں جاری چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پول اے کے ایک میچ میں آ‎سٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے چھ گول سے شکست دے دی ہے۔

آسٹریلیا کے ساتھ اس میچ میں پاکستان صرف ایک گول ہی کر سکا اور اس ٹورنامنٹ میں یہ اس کی سب سے خراب کارکردگي رہی۔

اس شکست کے ساتھ ہی آٹھ ٹیموں کے اس ٹونامنٹ میں چار ٹاپ ٹیموں میں پاکستان جگہ بنانے میں ناکام ہوگيا ہے۔

اپنےگروپ میں پاکستان اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکا ہے۔

اس سے پہلے سپین نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی۔ پاکستان برطانیہ سے بھی ہار گیا تھا۔

اس ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان نے پورے سال تیاری کی تھی اور لندن اولمپک سے پہلے اسے بڑی اہمیت دی جارہی تھی۔ پاکستان نے اس بار دو ہزار سات کے بعد پہلی بار چمپئنز ٹرافی میں حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان برطانیہ سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہار گیا تھا۔

پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی میں سپین کے خلاف اس سے پہلے کھیلے گئے سولہ میچز میں سے آٹھ میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سپین نے صرف چار میچ جیتے تھے۔ سپین اس سے پہلے چیمپیئنز ٹرافی میں آخری مرتبہ پاکستان سے دو ہزار چھ میں جیتا تھا۔

ہاکی کے دیگر عالمی مقابلوں میں سپین اور پاکستان آخری مرتبہ دو ہزار دس کے عالمی مقابلوں میں مدمقابل آئے تھے۔ جس میں پاکستان نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اسی بارے میں