اندور، بھارت کی بڑے مارجن سے فتح

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 8 دسمبر 2011 ,‭ 17:59 GMT 22:59 PST

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

اندور میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ایک سو ترپن رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز تین ایک سے جیت لی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم انچاس اعشاریہ دو اوورز میں دو سو پینسٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے رام دین نے بارہ چوکوں کی مدد سے چھیانوے رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے دوسرے نمایاں بلے سمننز رہے، انہوں نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے چھتیس رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے جدیجہ اور شرما نے تین تین جبکہ سریش رائینہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر چار سو اٹھارہ رنز بنائے تھے۔

بھارتی اننگز کی خاص بات وریندر سہواگ کی شاندار اننگز تھی، انہوں نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی دوسری ڈبل سینچری بنائی۔

وریندر سہواگ نے پچیس چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے دو سو انیس رنز بنائے۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز گوتھم گھمبیر رہے، انہوں نے گیارہ چوکوں کی مدد سے سٹرسٹھ رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے وریندر سہواگ اور سریش رائینہ نے دوسری وکٹ کے لیے ایک سو چالیس رنز کی شراکت قائم کی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روچ، پولارڈ اور رسل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔