چٹاگانگ:بنگلہ دیش ایک سو پینتیس پر ڈھیر

فائل فوٹو تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption پاکستان اس سے پہلے بنگلہ دیش کو ون ڈے سیریز میں شکست دے چکا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ چٹاگانگ میں جاری ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلے دن اکاون اعشاریہ دو اوورز میں ایک سو پینتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

تفصیلی سکور کارڈ

عبدالرحمن اور سعید اجمل نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمر گل اور اعزاز چیمہ نے دو دو وکٹس حاصل کیں۔ ایک کھلاڑی کو محمد حفصیظ نے آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی طرف سے قابلِ ذکر کارکردگی صرف ناصر حسین اکتالیس رنز اور ناظم الدین اکتیس رنز بنا کر دکھا پائے۔

پاکستان اپنی پہلی اننگ کھیل رہا ہے۔

اسی بارے میں