چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی جیت

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے

چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور ایک سو چوراسی رنز سے شکست دے دی ہے۔

بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں صرف 135 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 594 رنز بنانے کے بعد اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔

دوسری اننگز میں بنگلہ دیش 275 رنز پر آوٹ ہو گئی اور یوں بنگلہ دیش کو اب تک کھیلے گئے 73ٹیسٹ میچوں کی تاریخ میں 35ویں بار ایک اننگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان کے بلے باز یونس خان کو مین آف دی میچ کا حق دار ٹھہرایا گیا۔

انھوں نے اٹھارہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست ڈبل سنچری سکور کی تھی۔

اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور اسد شفیق نے بلترتیب 143 اور 104 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی بالرز میں عبدالرحمان نے دونوں اننگز میں سات، سعید اجمل نے پانچ اور اعزاز چیمہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں ناصر حسین 41 رنز اور دوسری اننگز میں نظام الدین 78 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے پاکستاننے بنگلہ دیش کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں