سنچورین، جنوبی افریقہ کی برتری 209 رنز

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی

سنچورین میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں نو وکٹ کے نقصان پر تین سو نواسی رنز بنائے ہیں۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر مارک باؤچر انچاس اور عمران طاہر چوبیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کو سری لنکا کے خلاف دو سو نو رنز کی برتری حاصل ہے اور پہلی اننگز میں اس کی آخری وکٹ باقی ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈولیئر نے بارہ چوکوں کی مدد سے ننانوے رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے دوسرے نمایاں بلے باز گراہم سمتھ رہے، انہوں نے سات چوکوں کی مدد سے اکسٹھ رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے تھسارا پریرا نے تین جبکہ ولیگیدرا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو اسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے میتھیوز نے اڑتیس جبکہ سمارا ویرا نے بتیس رنز بنائے۔

سری لنکا کے بلے باز جنوبی افریقہ کے بالروں کی تباہ کن بالنگ کا سامنا نہ کر سکے اور ان کے چھ بلے بازووں کا سکور دوہرے ہندسوں میں داخل نہ ہو سکا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فلینڈر نے پانچ اور ڈیل سٹین نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں