انگلینڈ آئی سی سی الیون کے ہاتھوں پریشان

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

متحدہ عرب امارت میں آئی سی سی الیون کے خلاف میچ میں انگلینڈ کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

انگلینڈ کے اوپننگ بیٹسمین ایلسٹر کک کے علاوہ کوئی بھی دوسرا بیٹمسمین وکٹ پر جم پر نہ کھیل سکا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچاسی رنز بنائے تھے کہ کپتان اینڈریو سٹراس نے اننگز ڈیکلیئر کر دی۔

تفصیلی سکور کارڈ کے لیے کلک کریں

اس سے پہلے آئی سی سی الیون نے پہلی اننگز میں دو سو اکاسی رنز بنائے تھے۔ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر آئی سی سی الیون نےدوسری اننگز میں نوے رنز بنائے تھے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر سٹیورٹ براڈ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلے اننگز میں چار اور دوسری اننگز میں پانچ میں سے دو وکٹیں حاصل کر کے انگلینڈ کے کامیاب بولر ثابت ہوئے ہیں۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والے میڈیم فاسٹ بولر حامد حسن اور سپنر محمد نبی سے انگلش بیٹسمینوں کو پریشان کیے رکھا۔

اسی بارے میں