سری لنکا صرف تینتالیس رنز پر ڈھیر

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption فاسٹ بولر ٹسوبے نے جنوبی افریقہ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

سری لنکا کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنی تاریخ کے سب سے کم سکور تینتالیس رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے۔

جمعرات کو ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے تین سو ایک رنز سکور کیے اور سری لنکا کو جیت کےلیے تین سو دو رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ کی اننگز میں سب سے اہم اننگز ہاشم آملہ کی تھی جنہوں نے ایک سو بارہ رنز بنائے۔

میچ کا تفیصلی سکور کارڈ

سری لنکا کی ٹیم نے جب اپنی اننگز شروع کی تو انہیں ابتدائی اوورں میں یکے بعد دیگرے نقصان اٹھانے پڑے اور نو کے مجموعی سکور پر اس کے پانچ کھلاڑی واپس پویلین میں پہنچ چکے تھے۔

سری لنکا کی پوری ٹیم صرف تینتالیس کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی اور اس طرح جنوبی افریقہ نے میچ میں دو سو اٹھاون رن سے فتح حاصل کر لی۔

جنوبی افریقہ کی فتح میں فاسٹ بولر ٹسوبے اور مورنی مارکل نے اہم کردار ادا اور دونوں بولروں نے مجموعی طور پر سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔