دبئی: پی سی بی الیون کو شکست

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption مونٹی پانیسر نے میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں

انگلینڈ نے دبئی میں کھیلے گئے تین روزہ سائیڈ میچ میں پی سی بی الیون کو سو رنز سے شکست دے دی ہے۔ انگلینڈ نے سترہ جنوری سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے پہلے ہونے والے دونوں سائیڈ میچوں میں فتح حاصل کی۔

پی سی بی الیون کو جیت کے لیے دو سو پچاس رنز کا ہدف ملا تھا جسے وہ حاصل نہ کرسکی اور پوری ٹیم ایک سو پچاس رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پی سی بی الیون کی جانب سے فواد عالم کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی وکٹ پر نہ ٹھہرسکا۔ فواد عالم نے نصف سینچری سکور کی۔

تفصیلی سکور کارڈ

اسے پہلےانگلینڈ نے پہلی اننگز میں اوپنر ایلسٹر کک کی شاندار سینچری کی بدولت دو سو انہتر بنائے جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ الیون نے دو سو رنز بنائے۔

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکاسی رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی اور پاکستان کرکٹ بورڈ الیون کو جیت کے لیے دو سو پچاس رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ الیون کی جانب سے نوجوان لیگ سپنر یاسر شاہ نے میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔یاسر شاہ نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کے پانچ اور دوسری اننگز میں گرنے والی تینوں وکٹیں حاصل کیں۔ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے چنی جانے والے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ الیون نے جب دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کی تو اسے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی پہلی تین وکٹیں صرف سولہ رنز پرگرگئیں۔

اس کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین صلاح الدین اور فواد عالم نے اکہتر رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ فواد عالم نے نصف سینچری سکور کی۔ فواد عالم کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔ ا

انگلینڈ کی طرف سے سپنر مونٹی پانیسر نے میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے ساتھی دوسرے سپنر گراہم سوان صرف دو وکٹیں حاصل کر سکے۔

اسی بارے میں