ممبئی میراتھن میں افریقی ایتھلیٹس فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption موئبن کو جیتنے پر چھتیس ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا

کینیا سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ لبان موئبن نے نویں ممبئی میراتھن دوڑ جیت لی ہے جبکہ خواتین کے مقابلوں میں فتح ایتھوپیا کی نیٹسنٹ ابیو کے حصے میں آئی ہے۔

اتوار کو منعقد ہونے والی اس بیالیس کلومیٹر کی دوڑ میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا جن میں فلمی اور کاروباری دنیا سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی شامل تھیں۔

لبائن موئبن نے بیالیس کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ دو گھنٹے اٹھارہ منٹ اڑتالیس سیکنڈ میں طے کر کے چھتیس ہزار ڈالر کا انعام حاصل کیا۔

ایتھوپیا کے راجی آصیفہ دوسرے اور کینیا کے ہی جان کیوئی تیسرے نمبر پر رہے۔

خواتین کے مقابلوں میں پہلی تینوں پوزیشنز ایتھوپیا کی ایتھلیٹس نے ہی حاصل کیں۔