پریرا کی دھواں دھار بیٹنگ، سری لنکا جیت گیا

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 20 جنوری 2012 ,‭ 13:12 GMT 18:12 PST

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

جنوبی افریقہ کے شہر کمبرلی میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے میزبان ٹیم کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

سری لنکا کی جیت میں تلکارتنے دلشن اور تھیسارا پریرا نے اہم کردار ادا کیا۔ پریرا نے چوالیس گیندوں پر پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ کے نقصان پر 299 رنز بنائے اور اس طرح سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 300 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا نے یہ ہدف 48.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔

سری لنکا کی طرف سے دلشن نے 87، سنگاکارا نے 32، چندیمل 59 اور پریرا نے 69 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے سب سے زیادہ سکور کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے کیا۔ انہوں نے 96 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ قابلِ ذکر سکور بنانے والوں میں گریم سمتھ 68، اے این پیٹرسن 37 اور جے پی ڈمنی 36 شامل تھے۔

تھیسارا پریرا

تھیسارا پریرا نے پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد 69 رنز بنائے

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 84 کے سکور پر گری جب پیٹرسن آؤٹ ہوئے، اس کے بعد سمتھ اور ڈویلیئرز نے ایک لمبی پارٹنرشپ بنائی۔ جب سکور 171 پر پہنچا تو سمتھ ملنگا کی گیند پر دلشن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے فورا بعد انگرام آؤٹ ہوئے۔ ڈمنی 242 کے سکور پر، ڈویلیئرز 250، پلیسیس 262 پر اور پارنل 289 کے سکور پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کے سب سے کامیاب بولرز میں پریرا اور ہیراتھ تھے۔ دونوں نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔

سری لنکا کا آغاز اتنا اچھا نہیں ہوا اور جب سکور 17 پر پہنچا تو تھارنگا چھ رنز بنا کر سوسوبے کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد سنگاکارا دلشن کے ساتھ سکور کو 100 پر لے گئے۔ میچ کے سترہویں اوور میں سنگاکارا 32 رنز بنا کر پیٹرسن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ پیٹرسن نے اپنی ہی گیند پر سنگاکارا کا کیچ پکڑا۔ 168 کے سکور پر دلشن 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 194 کے سکور پر تھیریمانے اور 246 کے سکور پر چندیمل آؤٹ ہو گئے۔ آخر میں پریرا اور میتھیوز نے تیز کھیلتے ہوئے ہدف حاصل کر لیا۔ یہ دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کے سب سے کامیاب بولر سوسوبے تھے جنہوں نے 10 اوورز میں 51 رنز دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔