بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو اکتیس رنز سے شکست دی تھی

میلبرن میں کھیلے جا نے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

میچ کیا تفصیلی سکور کارڈ

بھارت کی جانب سے گوتھم گھمبیر نے چار چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست چھپن رنز بنائے۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز ویران کوہلی رہے، انہوں نےتین کی مدد سے اکتیس رنز بنائے۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کی پوری ٹیم انیس اعشاریہ چار اوورز میں ایک سو اکتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے فینچ نے چار چوکوں کی مدد سے چھتیس رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے دوسرے نمایاں بلے باز ویڈ رہے، انہوں نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے بتیس رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے پروین کمار اور روہت شرما نے دو دو جبکہ ونے کمار اور جدیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو اکتیس رنز سے شکست دی تھی۔