ویلنگٹن: پہلے میچ میں جنوبی افریقہ فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے دو سو ترپن رنز کا مطلوبہ ہدف چھیالیسویں اوور میں پورا کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیرز نے تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست ایک سو چھ رنز نبائے۔

جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی نے دو چوکوں کی مدد سے چھیالیس رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل ملز، ٹم سودی اور نکول نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو ترپن رنز نبائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن مکلم نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چھپن رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز ویلمسن رہے، انہوں نے چار چوکوں کی مدد سے پچپن رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیلس، پیٹرسن اور مارکل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیرز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں