نیپئر: جنوبی افریقہ نے سیریز جیت لی

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption جنوبی افریقہ نے مورنی مارکل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

نیپئرمیں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سریز دو صفر سے جیت لی۔

جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر انتالیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ نے بارہ چوکوں کی مدد سے بانوے رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے دوسرے نمایاں بلے باز ڈومنی رہے، انہوں نے چھ چوکوں کی مدد سے تینتالیس رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے نتھیولا نے دو، کائلز ملز اور اینڈریو میلکم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے دو سو اکتیس رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اڑتالیسویں اوور میں دو سو تیس رنز بنا کر آؤٰٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن مکلم نے گیارہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے پچاسی رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے گپٹل نے آٹھ چوکوں کی مدد سے اٹھاون رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مارکل نے پانچ اور ٹسوبے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے مورنی مارکل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں