جنوبی افریقہ کا وائٹ واش

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

آک لینڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔

جنوبی افریقہ نے دو سو سات رنز کا مطلوبہ ہدف چوالیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔

میچ کا تفیصلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ نے چھہتر اور ایل بی مارکل نے اکتالیس رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے نکول نے دو، کائل ملز اور مائیکل بیٹز ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے دو سو سات رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم سینتالیس اوورز میں دو سو چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن مکلم نے سینتالیس رنز اور جیمز فرینکلن نے چھتیس رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مرچنٹ ڈی لانگے نے چار، پیٹرسن نے دو اور بوتھا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں