کولمبو ٹیسٹ: انگلینڈ کی جیت، سیریز برابر

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

کولمبو ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔

سنیچر کو میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں دو سو اٹھتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں انگلینڈ کو فتح کے لیے 94 رنز درکار تھے۔

انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کک اور پیٹرسن نے بلترتیب 49 اور 42 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کے پیٹرسن کو مین آف دی میچ جب کہ سری لنکا کے مہیلا جیا وردھنے کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے بالر سوان نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ نے ٹیسٹ میں بھی مجموعی طور پر بارہ وکٹیں لی تھیں۔

جمعہ کو دن کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اننگز میں دو سو اٹھارہ رنز بنائے ہیں اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے اور اتوار کو مجموعی سکور میں صرف ساٹھ رنز کے اضافے کے بعد ساری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا نے میچ میں اپنی پہلی اننگز میں دو سو پچھہتر رنز بنائے تھے۔

سری لنکانے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں پچھتر رنز سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں