ویسٹ انڈیز49 رنز تین آؤٹ

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption پیر کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیلصہ کیا تھا

پورٹ آف سپین میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر انچاس رنز بنا لیے۔

ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید دو سو باسٹھ رنز کی ضرورت ہے اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

منگل کو کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کی جانب سے براوو اور چندر پال کریز پر موجود تھے۔

آسٹریلیا کی طرح ویسٹ انڈیز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف اڑتیس رنز کے مجموعی سکور پر اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیرن پاول نے انیس اور براتھ نے سات رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل بِیر، پیٹنسن اور ہلفنہاس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل ہسی نے تہتر اور واٹسن نے چھپن رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیماروچ نے پانچ، شیلنگ فورڈ نے تین جبکہ دیونرائن نے دو وکٹیں لیں۔

پیر کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیلصہ کیا تھا۔

تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو تین وکٹوں سے شکست دے تھی۔

اسی بارے میں