پورٹ آف سپین: آسٹریلیا کی برتری 127 رنز

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption آسٹریلیا کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک سو ستائیس رنز برتری حاصل ہے

پورٹ آف سپین میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر تہتر رنز بنا لیے۔

آسٹریلیا کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک سو ستائیس رنز کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جمرات کو کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کی جانب سے رکی پونٹنگ اور مائیکل کلارک کریز پر موجود تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ایڈورڈ کوون نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

پہلی اننگز کی طرح آسٹریلیا کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف ستاون رنز کے مجموعی سکور پر ان کے تین بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے رکی پونٹنگ نے دوسری اننگز میں بتیس جبکہ ایڈورڈ کون نے بیس رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیماروچ نے دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں دو سو ستاون رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے چندر پال نے چورانوے رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ دیونرائن نے پچپن رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے پانچ، مائیکل بِیر نے دو، پیٹنسن، ہلفنہاس اور مائیکل ہسی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پیر کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیلصہ کیا تھا۔

تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں