وین پرسی انگلش سیزن کے بہترین فٹبالر

Image caption وین پرسی اس سال انگلش پریمیئر لیگ کے ٹاپ سکورر بھی ہیں

انگلش فٹبال کلب آرسنل کے سٹرائیکر رابن وین پرسی کو پروفیشنل فٹبالر ایسوسی ایشن نے انگلش سیزن کا بہترین فٹبالر منتخب کیا ہے۔

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے اٹھائیس سالہ وین پرسی نے رواں سیزن میں اپنے کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے چونتیس گول کیے ہیں۔

پروفیشنل فٹبالر ایسوسی ایشن انگلینڈ میں کلب فٹبال کھیلنے والے کھلاڑیوں کی تنظیم ہے۔

وین پرسی اس سال انگلش پریمیئر لیگ کے ٹاپ سکورر بھی ہیں۔

اس اعزاز پر ان کا کہنا ہے کہ یہ بہت خاص ہے بلکہ بہت ہی خاص بات ہے کہ آپ کے مدِمقابل کھیلنے والے آپ کو چنیں۔

ان کے مطابق ’اگر وہ اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ میں بہترین کھلاڑی ہوں تو یہ ایک بڑا اعزاز ہے‘۔

اس اعزاز کے لیے وین پر سی کا مقابلہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے وین رونی، ٹوٹہنم کے سکاٹ پارکر اور مانچسٹر سٹی کے تین کھلاڑیوں سرجیو اگوئیرو، جو ہارٹ اور ڈیوڈ سلوا سے تھا۔’

گزشتہ برس یہ اعزاز ٹاٹہنم کے سٹرائیکر ڈیوڈ بیل نے جیتا تھا جبکہ وین رونی اس سے قبل بہترین فٹبالر قرار پائے تھے۔