پاکستان کو آخری میچ میں بھی شکست

آخری وقت اشاعت:  پير 18 جون 2012 ,‭ 17:29 GMT 22:29 PST

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

اینجلو میتھیوز کی عمدہ بلے بازی کی بدولت سری لنکا نے پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین ایک سے جیت لی ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر دو سو سینتالیس رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر عمران فرحت اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے نصف سنچریاں بنائیں۔

ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ اسد شفیق اڑتیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں سری لنکا کی جانب سے پہلے دنیش چندی مل نے نصف سنچری بنا کر اپنی ٹیم کے لیے فتح کی راہ ہموار کی اور پھر اینجلو میتھیوز نے اسّی رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر سری لنکا کو میچ اور سیریز میں فتح دلوا دی۔

میتھیوز کی چھہتر گیندوں پر اسّی رنز کی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

سری لنکا کو آخری اوور میں فتح کے لیے چودہ رن درکار تھے جو اس نے چار گیندوں پر ہی حاصل کر لیے۔

پاکستان کی جانب سے محمد سمیع سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے دس اوورز میں پچھہتر رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔آؤٹ آف فارم یونس خان کی جگہ عمران فرحت کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ آف سپنر سعید اجمل کی جگہ فاسٹ بولر محمد سمیع نے لی۔

سری لنکا نے بھی گزشتہ میچ کے فاتح سکواڈ میں ایک تبدیلی کی اور سجائیوا ویراکون کی جگہ جیون مینڈس کو کھلایا گیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔