ومبلڈن چمپیئن شپ: رافیل دوسرے راؤنڈ میں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

سپین کے رافیل ندال نے مردوں کی ومبلڈن چمپیئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں برازیل کے تھامس بلوچی کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سنہ دو ہزار آٹھ اور دو ہزار کے دس کے ومبلڈن فاتح رافیل ندال ایک موقع پر پہلے سیٹ کے دوران چار صفر سے ہار رہے تھے تاہم انہوں نے ٹائی بریکر میں پہلا سیٹ جیت لیا۔

پہلا سیٹ جیتنے کے بعد ندال نے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں اپنے حریف کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دی۔

دوسری جانب ٹینس کی عالمی رینکنگ میں پانچویں درجے پر براجمان جو ویلفرائڈ نے سنہ دو ہزار دو کے فاتح لایٹن ہیوٹ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

لیٹن ہیوٹ اور برناڈ ٹامک کی بیلجیم کے وائلڈ کارڈ ڈیوڈ گوفن کے ہاتھوں شکست کے بعد سنہ انیس سو اڑتیس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا کا کوئی بھی ٹینس کھلاڑی ومبلڈن چمپیئن شپ کے دوسرے راؤنڈ تک پہنچنے میں ناکام رہا ہو۔

اسی بارے میں