فٹبال کی بہترین ٹیم کون سی ہے؟

تصویر کے کاپی رائٹ All Sport
Image caption ہسپانیہ کی ٹیم کے خلاف پورے یورپی فٹبال ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول ہوا

ہسپانیہ نے یورو فٹبال ٹورنامنٹ دو ہزار بارہ کے فائنل میں اٹلی کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر لگا تار تیسری بار فٹبال کا بڑا ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔

یوکرائین میں ہسپانیہ کی فتح کے بعد کوچ وینسٹ ڈیل باسکیو ایسے پہلے کوچ بن گئے جنہوں نے فٹبال کا عالمی کپ، یورپین چیمپئن شپ اور چیمپئیز لیگ کا ٹائٹل جیتا۔

واضح رہے کہ ہسپانیہ نے آخری دو یورپین چیمپئن شپ اور جنوبی افریقہ میں سنہ دو ہزار دس میں منعقد ہونے والا فٹبال کا عالمی کپ جیتا۔

ہسپانیہ کی اس فتح کے بعد جو سوال سامنے آ رہا ہے وہ یہ ہے کہ کیا وہ بہترین ٹیم ہے؟

بی بی سی سپورٹس نے اس حوالے سے ماہرین سے ان کی رائے لی اور ان سے پوچھا کہ آپ کے خیال میں فٹبال کی بہترین ٹیم کون سی ہے؟

سپین دو ہزار آٹھ سے دو ہزار بارہ

بی بی سی کے چیف فٹبال رائیٹر فِل میکنٹلی:

یہ بحث ہسپانیہ کے گول کیپر اور کپتان ایکر کیسیلا کی جانب سے یورو دو ہزار بارہ کے فائنل میں ٹرافی اٹھانے سے بہت پہلے شروع ہوئی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ بحث پولینڈ اور یوکرائین میں منعقد ہونے والے یورو فٹبال ٹورنامنٹ ختم ہونے سے بہت پہلے شروع ہوئی تھی۔

ہسپانیہ نے جس طرح فائنل میں اٹلی کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی وہ بڑی کاریگری ہے۔

فٹبال کی تاریخ کی سب سے بہترین ٹیم کی جب بھی بات ہوئی تو اس میں میکسیکو میں سنہ انیس سو ستر میں فٹبال کا عالمی کپ جتینے والی برازیل کا نام ہمیشہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ برازیل کی اس وقت کی ٹیم میں فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے، توستاؤ، جیرذہنو، ریوینلنہو اور گرس جیسے کھلاڑی شامل تھے۔

جرمنی کا شمار بھی فٹبال کی عظیم ٹیموں میں رہا ہے۔ سنہ انیس سو اٹھہتر اور انیس سو چھیاسی میں فٹبال کا عالمی کپ جیتنے والی ارجنٹائین کی ٹیم نے بھی فٹبال میں اپنی حکمرانی قائم کی تاہم کسی بھی ٹیم کی ہسپانیہ کی ٹیم کی طرح فٹبال پر انتی مضبوط گرفت نہیں رہی۔

ہسپانیہ کی ٹیم فٹبال کے تین بڑے مقابلے جیتنے کے بعد ایک ایسی ٹیم بن چکی ہے جسے چھوا نہ جا سکتا ہو۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

واضح رہے کہ سنہ دو ہزار آٹھ میں ہسپانیہ کی ٹیم نے یورو کپ جیتا تھا۔ اس کے دوسال بعد اس نے عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور اب وہ دوبارہ یورو کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ہسپانیہ کی ٹیم کے خلاف پورے یورو فٹبال ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول ہوا۔

برازیل انیس سو ستر

جنوبی امریکہ فٹبال کے ماہر ٹِم ویکری

برازیل نے سنہ انیس سو ستر میں میکسیکو میں کھیلا جانے والا فٹبال کا عالمی کپ جیتا اور اس وقت یہ بحث جاری تھی کہ برازیل کی وہ ٹیم فٹبال کی تاریخ کی سب سے بہترین ٹیم ہے۔

سنہ انیس سو ستر کا عالمی کپ جیتنے والی برازیل کی ٹیم کے مقابلے میں سنہ انیس سو اٹھاون والی ٹیم میں بہت سے نئے کھلاڑی شامل تھے۔

سنہ انیس سو اٹھاون کا عالمی کپ جیتنے والی برازیل کی ٹیم اپنی مخالف ٹیم کے فل بیکس پر بار بار خطرناک حملے کرتی تھی۔ برازیل کی اس ٹیم میں پیلے اور گرنیچا جیسے کھلاڑی شامل تھے۔ برازیل کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں ہارا۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

سنہ انیس سو اٹھاون کے فٹبال کے عالمی کپ کی فاتح ٹیم برازیل، جنوبی امریکہ کی وہ پہلی ٹیم تھی جس نے پہلی بار یورپ میں کھیلے جانے والے ٹرافی جیتی۔اس فتح کے بعد برازیل کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہا اور یہاں تک کہ برازیل نے سنہ انیس سو باسٹھ میں کھیلا جانے والا عالمی کپ بھی اپنے نام کیا۔ اس ٹورنامنٹ کے دوران برازیل نے ہسپانیہ کو بھی شکست دی تھی۔

فرانس سنہ انیس سو اٹھانوے سے سنہ دو ہزار

فرانس کی فٹبال صحافی میٹ سپیرو

فرانس نے پہلی بار سنہ انیس سو اٹھانوے میں اپنی سرزمین پر کھیلا جانے والا فٹبال کا عالمی کپ جیتا۔ اس کے بعد فرانس نے دو سال بعد یعنی سنہ دو ہزار میں منعقد ہونے والی یورپین چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی۔ فرانس کی اس ٹیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اپنے وقت کی بہترین ٹیم تھی۔

اسی بارے میں