انگلینڈ نے آخری ون ڈے بھی جیت لیا

آخری وقت اشاعت:  بدھ 11 جولائ 2012 ,‭ 21:25 GMT 02:25 PST

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

اولڈ ٹریفرڈ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ سات وکٹ سے جیت لیا ہے۔

اس میچ میں انگلینڈ کو فتح کے لیے انتیس اوورز میں ایک سو اڑتیس رنز کا ہدف ملا جو اس نے اٹھائیسویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بارش سے متاثر ہونے والا یہ میچ بتیس اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا اور آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو پینتالیس رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بیلی چھیالیس رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ انگلینڈ کے لیے ٹریڈ ویل اور بوپارا نے دو دو وکٹیں لیں۔

آسٹریلوی اننگز کے بعد میچ بارش کی وجہ سے دوبارہ رکا رہا اور انگلینڈ کی اننگز کو انتیس اوورز تک محدود کر کے اسے ایک سو اڑتیس رنز کا نظرِثانی شدہ ہدف دیا گیا۔

انگلینڈ کی جانب سے الیسٹر کک اور روی بوپارا نے نصف سنچریاں بنائیں۔ کک اٹھاون رنز بنا کر ہلفنہاس کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ بوپارا باون رنز پر ناقابلِ شکست رہے۔

اس سیریز میں انگلینڈ نے لارڈز کے پہلے ون ڈے میں پندرہ رنز جبکہ اوول میں چھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ تیسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹ سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔