برطانیہ کے جونیئر ایتھلیٹ کی جیت

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ایڈم جمیلی ایک سال پہلے تک فٹبال کے کھلاڑی تھے

برطانیہ کے جونیئر ایتھلیٹ ایڈم جمیلی نے ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں سو میٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔

برطانوی ایتھلیٹ نے جونیئر چیمپیئن شپ کی سو میٹر دوڑ کا فاصلہ دس اعشاریہ پانچ سیکنڈ میں طے کر کے یورپ کے دوسرے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ ایڈم جمیلی کے علاوہ فرانس کے کرسٹو لیمار نے دس اعشاریہ چار سیکنڈ میں طے کر کے یورپ کے تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز رکھتے ہیں۔

ایڈم جمیلی ایک سال پہلے تک فٹبال کے کھلاڑی تھے۔

ایڈم جمیلی نے سو میٹر کی دور دس اعشاریہ پانچ سیکنڈ میں طے کر کے ڈوین چیمبر کا دس اعشاریہ چھ سیکنڈ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

جمیلی نے ریس جیتنے کے بعد کہا:’میرے پاس جذبات کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ میں ریس سے پہلے نروس تھا۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا ہو سکے گا۔ میں نے اس کامیابی کے لیے بہت مہنت کی ہے۔‘

اٹھارہ سالہ ایڈم جمیلی نے اولپمک کے لیے ٹرائیل میں سو میٹر کی دوڑ دس اعشاریہ آٹھ سیکنڈ میں طے کی تھی۔

ایڈم جمیلی نے کہا کہ میرے لیے فائنل میں پہنچنا ہی بڑی کامیابی تھی لیکن اس فائنل میں فتح حاصل کرنا انتہائی خوشی کا باعث ہے اور یہ میرے لیے اولمپکس میں انتہائی مدد گار ثابت ہو گا۔