جنوبی افریقہ: مرچنٹ ڈیلانج زخمی ہو گئے

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر مرچنٹ ڈیلانج انگلینڈ کے خلاف انیس جولائی سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے پہلے زخمی ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مرچنٹ ڈیلانج جنوبی افریقہ کے زخمی ہونے والے دوسری کھلاڑی ہیں۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے وکٹ کپیر بلے باز مارک باؤچر آنکھ میں گیند لگنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔

اکیس سالہ مرچنٹ ڈیلانج کی جگہ ایل بی مارکل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے فزیو برینڈن جیکسن کا کہنا ہے کہ مرچنٹ ڈیلانج کمر میں فریکچر کے باعث کم سے کم چھ ہفتوں تک کھیل نہیں پائیں گے۔

مرچنٹ ڈیلانج کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے اکتیس سالہ ایل بی مارکل جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھلیں گے۔

جنوبی افریقہ کے سلیکٹر اینڈریو ہڈسن کا کہنا ہے کہ ایل بی مارکل کو اس کے وسیع تجربے کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں