اگلے چار اولمپکس کے حقوق بی بی سی کے پاس

بی بی سی تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption تک بی بی سی سے اولمپکس گیمز کی ​خصوصی نشریات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بی بی سی نے اگلے چار اولمپکس کھیلوں کے ریڈیو، ٹیلی وثرن اور ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ کے رائٹس حاصل کر لیے ہیں۔

انٹرنیشنل اولمپکس کھیلوں کی بین الاقوامی کمیٹی ( آئی او سی) کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت بی بی سی 2014 اور 2018 میں بالترتیب سوچی اور پیونگ چینگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی کوریج کرے گی۔

اس کے ساتھ ہی 2016 میں موسمِ گرما میں ریو ہونے والے اولمپکس اور 2020 کے اولمپکس کے براڈکاسٹنگ رائٹس بھی بی بی سی کو حاصل ہوئے ہیں۔

بی بی سی 19 دنوں تک جاری رہنے والے لندن 2012 اولمپکس کی وسیع پیمانے پر کوریج کرے گی۔جس میں ہر اولمپکس کھیل کو مختلف مقامات سے براہِ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائےگا۔

اس مرتبہ بی بی سی کی جانب سے اولمپکس کھیلوں کی ڈھائی ہزار گھنٹوں کی براہِ راست رپورٹنگ کی جائے گی۔

بی بی سی 1960 سے اولمپکس کھیلوں کو براڈکاسٹ کر رہی ہے۔ روم میں ہونے والے اولمپکس میں بی بی سی کو براڈکاسٹنگ رائٹس ملے تھے۔

لندن میں بی بی سی سے پہلے اولمپکس گیمز کا براڈکاسٹ 1948 میں شروع ہوا تھا۔

مارک تھامسن کا کہنا ہے کہ ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ 2020 تک بی بی سی سے اولمپکس گیمز کی خصوصی نشریات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لندن اولمپکس اس ماہ شروع ہو رہے ہیں اور 27 جولائی کو گیمز کی افتتاحی تقریبات ہوں گی۔