پہلے روز انگلینڈ کا پلڑا بھاری

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سیریز کا نتیجہ ٹیسٹ کی بہترین ٹیم کا فیصلہ بھی کرے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں درجہ اول پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کی جنوبی افریقہ میں برتری صرف ایک پوائنٹ کی ہے اور سیریز میں شکست کی صورت میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ جائےگی۔

تفصیلی سکور کارڈ

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لندن کے اوول گراؤنڈ پر شروع ہوگیا ہے جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے ایلسٹر کک کی سنچری کی مدد سے تین وکٹوں کے نقصان پر دو سو سڑسٹھ رن بنائے تھے۔ کک ایک سو چودہ پر ناٹ آؤٹ تھے۔

انگلینڈ کو ابتداء میں ہی کپتان اینڈویو سٹراس کا نقصان اٹھانا پڑا جب فاسٹ بولر مورنی مورکل نے انہیں صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ نے مڈل آرڈر بیسٹمین روی بوپارا کو ٹیم دوبارہ میں شامل کیا ہے لیکن فاسٹ بولر سٹیفن فن کے لیے ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بن سکی۔

جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ نے کہاہے کہ ان کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ انگلینڈ کو سیریز میں شکست دے کر ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ جائے۔

موجودہ سیریز کے دوران انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹیسٹ، پا نچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

گریم سمتھ نے کہا کہ ان کی ٹیم کافی عرصہ سے ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے اور تیسرے درجے پر ہے اور وہ پہلے نمبر پر آنے کے انتہائی قریب ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: اینڈریو سٹراس(کپتان)، ایلسٹر کک، جوناتھن ٹراٹ، کیون پیٹرسن، این بیل، روی بھوپار، میٹ پرائر(وکٹ کیپر)، ٹم برسنین، سٹیو براڈ، گرہیم سوان ، اور جمیز اینڈرسن۔

گرہیم سمتھ، پیٹرسن، ہاشم آملہ، ژاک کیلس، اے بی ڈیولیرز(وکٹ کیپر) روڈلف، ڈمنی، فیلینڈر، ڈیل سٹین، مورینی مورکل عمران طاہر۔