ہمبنٹوٹا: سری لنکا کی نو وکٹ سے فتح

آخری وقت اشاعت:  منگل 24 جولائ 2012 ,‭ 14:01 GMT 19:01 PST

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو نو وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے جا رہے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو صحیح ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم صرف ایک سو اڑتیس رنز ہی بنا سکی

بھارت کی جانب سے اوپنر گوتم گمبھیر کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا اور سات کھلاڑیوں کا سکور دوہرے ہندسوں میں بھی داخل نہ ہو سکا۔

سری لنکا کی جانب سے تھشارا پریرا اور اینجلو میتھیوزنے تین، تین اور لستھ ملنگا نے دو وکٹیں لیں۔

جواباً سری لنکا کے اوپنرز تلکارتنے دلشان اور اپل تھرنگا نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کے لیے ایک سو انیس رنز کی شراکت قائم کی۔

اس عمدہ شراکت کی بدولت سری لنکا نے مطلوبہ ہدف بیسویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی دلشان تھے جو پچاس رن بنا کر ایشون کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوئے۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی اس سیریز کے پہلے میچ میں نے بھارت نے اکیس رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔