آسٹریلیا، کینیڈا بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑی بیمار

مکلیوور کورٹ ہوٹل تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption ہوٹل کو کچھ دنوں کے لیے بند کردیا گیا تھا لیکن اب یہ ہوٹل دوبارہ کھل گیا ہے

برطانیہ کے شہر ڈربی کے ایک ہوٹل میں لوگ کھانا کھانے کے بعد بیمار ہوگئے۔ بیمار ہونے والوں میں آسٹریلیا اور کینیڈا کی بیڈمنٹن ٹیموں کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ہیلتھ پروٹیکشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ مکلیوور کورٹ ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد بیمار ہوئے۔

ہیلتھ پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ پچھلے ہفتے پیش آیا تھا اور نورو وائرس کی وجہ سے لوگ بیمار ہوئے۔

ہوٹل کو کچھ دنوں کے لیے بند کردیا گیا تھا لیکن اب یہ ہوٹل دوبارہ کھل گیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی پوری طرح صحتیاب ہوگئے ہیں لیکن کینیڈا کے کھلاڑی ہفتے کے روز ہونے والے وارم اپ میچ میں حصہ نہیں لے سکے۔

آسٹریلوی ٹیم کے جو کھلاڑی بیمار پڑے ان میں راس سمتھ، رنوگا ویرن اور گلین وورف شامل ہیں۔ بیمار پڑنے والے کینیڈا کے کھلاڑیوں کے نام مشیل لی اور ایلکس بروس ہیں۔

ہیلتھ پروٹیکشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں نورو وائرس سے پیٹ کا خراب ہونا بہت عام ہے۔ ’نور وائرس سے لوگ کبھی بھی بیمار پڑ سکتے ہیں لیکن موسمِ سرما میں اس کے کیسز میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ ایک یا دو دن کی بیماری ہوتی ہے۔‘

مکلیوور ہوٹل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے فوراً ہوٹل بند کرنا مناسب سمجھا بجائے اس کے کہ ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیا جاتا۔‘

اسی بارے میں