لندن:تیراکی میں رائن لاکتی کا طلائی تمغہ

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption مجھے معلوم تھا کہ میں جیت سکتا ہوں اور مجھے ایسا کرنے پر خوشی ہے: رائن لاکتی

لندن اولمپکس میں تیراکی کے مقابلوں میں امریکہ کے تیراک رائن لاکتی نے چار سو میٹر میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

اولمپکس میں چودہ طلائی تمغے جیتنے والے امریکی تیراک مائیکل فلپ چار سو میٹر کے مقابلےمیں چوتھی پوزیشن پر آئے۔

اس سے قبل مائیکل چار سو میٹر سے باہر ہوتے ہوتے رہ گئے۔

مائیکل فلپ نے چار سو میٹر ریس کی ہیٹس چار منٹوں اور تیرہ اعشاریہ تینتیس سکینڈ میں طے کر کے بمشکل فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

مائیکل فلپس نے بیجنگ اور اینتھنز اولمپکس میں طلائی تمغے جیتے تھے لیکن اس بار وہ کانسی کا تمغہ بھی جیت نہیں پائے۔

رائن لاکتی نے گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد کہا کہ’میں اس وقت ہلا ہوا ہوں لیکن مجھے معلوم تھا کہ میں جیت سکتا ہوں اور مجھے ایسا کرنے پر خوشی ہے، مجھے معلوم ہوا ہے کہ مداحوں نے میرا ساتھ دیا اور میرے خاندان کی موجودگی نے میری مدد کی۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption میرے پاس اچھے اختتام کا ایک موقع تھا لیکن ایسا نہیں کر سکا: مائیکل فلپس

انہوں نے مائیکل فپلس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ انہوں نے اپنی ممکن کوشش کی اور میں ان سے بات کروں گا اور دیکھوں گا کہ مقابلے کے بعد وہ کیسے ہیں۔‘

دوسری جانب مائیکل فلپس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ’دو سو میٹر کے پہلے مقابلے میں خود کو بہت بہترین سمجھ رہا تھا لیکن اس کے بعد ایسا نہیں ہوا ہے، میرے پاس اچھے اختتام کا ایک موقع تھا لیکن ایسا نہیں کر سکا۔‘

مائیکل فلپس کے کوچ بوب بوون کے مطابق’ہم نے یہاں آنے سے پہلے ان کی بہت اچھی تربیت کی تھی، مجھے حیرانگی ہے اور اب ہمیں اس کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہیے۔‘

اسی بارے میں