بھارت نے ون ڈے سیریز جیت لی

آخری وقت اشاعت:  منگل 31 جولائ 2012 ,‭ 16:23 GMT 21:23 PST

 

100 50 0

 

100 50 0

 

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

کولمبو میں چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو چھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔

یہ ایک روزہ میچوں میں بھارت کی چار سوویں فتح ہے۔

اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جسے سری لنکن اوپنرز نے اکیانوے رنز کی شراکت قائم کر کے درست ثابت کیا۔

تاہم بعد میں آنے والے بلے باز اس اچھے آغاز سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور پوری ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں دو سو اکیاون رنز ہی بنا سکی۔

سری لنکن اوپنر اپل تھرنگا نے نصف سنچری سکور کی جبکہ تلکارتنے دلشان بیالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے منوج تیواری نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایشون نے دو اور سہواگ اور ڈِنڈا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دو سو باون رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی تین وکٹیں ساٹھ رنز پر گر چکی تھیں۔

تاہم اس موقع پر ان فارم بلے باز ویرات کوہلی نے ٹیم کو سہارا دیا اور ناقابلِ شکست سنچری سکور کی۔ وہ ایک سو اٹھائیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ان کا ساتھ سریش رائنا نے اٹھاون رنز بنا کر دیا۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی اس سیریز میں بھارت کو اب تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ہمبنٹوٹا میں سیریز کے پہلے میچ میں نے بھارت نے اکیس رنز سے فتح حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو نو وکٹ سے شکست دی تھی۔

کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بھارت نے سیریز میں واپسی کرتے ہوئے پانچ وکٹ سے میچ جیتا تھا اور برتری حاصل کر لی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔