لندن اولمپکس، تمغوں میں چین کی برتری ختم

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 4 اگست 2012 ,‭ 23:45 GMT 04:45 PST

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جاری تیسویں اولمپکس مقابلوں کے ساتویں دن چین کی برتری ختم ہو گئی ہے اور اب امریکہ اکیس طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آ گیا ہے جب کہ چین بیس طلائی تمغوں کے ساتھ چھ دن پہلی پوزیشن پر رہنے کے بعد اب دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

جمعہ کو اولمپکس مقابلوں کے ساتویں دن بائیس طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا اور مجموعی طور پر اب تک ایک سو تیرہ طلائی تمغے جیتےگئے ہیں۔

امریکہ نے مجموعی طور پر تینتالیس جب کہ چین نے بیالیس تمغے جیتے ہیں۔

کلِک لندن اولمپکس 2012 پر بی بی سی اردو کا خصوصی ضمیمہ

جنوبی کوریا نو طلائی تمغے جیت کر تیسری اور ٹیم برطانیہ آٹھ طلائی تمغوں کے ساتھ پانچویں سے فرانس کی جگہ چوتھی پوزیشن پر آ گئی ہے۔

لندن اولمپکس کا ساتواں دن

کیتھرین گرینجر اور اینا واٹکنز نے خواتین کے ڈبل سکلز مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا

جمعہ کو دن کے آغاز پر جن کھیلوں میں تمغوں کا فیصلہ ہوا وہ کشتی رانی اور نشانہ بازی تھے۔ کشتی رانی میں جرمنی نے مردوں کے سکلز مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ کروشیا کی ٹیم دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر رہا۔

اسی کھیل میں مردوں کی پیئر روئنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے، فرانس کی دوسرے اور برطانوی ٹیم تیسرے نمبر رہی۔ نیوزی لینڈ کے ہی میہ ڈریسڈیل مردوں کے سنگل سکلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ کشتی رانی کے کھیل میں نیوزی لینڈ کا تیسرا طلائی تمغہ ہے۔

کشتی رانی میں چوتھا طلائی تمغہ برطانیہ کی کیتھرین گرینجر اور اینا واٹکنز نے خواتین کے ڈبل سکلز مقابلوں میں حاصل کیا اور اس تمغے کی بدولت برطانیہ میڈل ٹیبل پر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

نشانہ بازی میں مردوں کے پچاس میٹر رائفل پرون مقابلے میں بیلاروس کے سرگئی مارٹینوو نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ پچیس میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلوں میں کیوبا کے لیورس پوپو فاتح رہے جبکہ بھارت کے وجے کمار نے اس مقابلے میں بھارت کے لیے پہلا چاندی کا تمغہ جیتا۔

مردوں کے سو کلوگرام سے زائد کی درجہ بندی کے جوڈو مقابلوں میں فرانس کے ٹیڈی رائنر نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ خواتین کے جوڈو مقابلوں میں گولڈ میڈل کیوبا کے حصے میں آیا۔

تیراندازی میں جنوبی کوریا کے او جن ہائیک نے اپنے ملک کو آٹھواں طلائی تمغہ دلوایا۔ بیڈمنٹن میں مکس ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں طلائی اور چاندی کے تمغے چین کے حصے میں آئے۔

وجے کمار نے بھارت کے لیے پہلا چاندی کا تمغہ جیتا

ویٹ لفٹنگ میں خواتین کے اٹھہتر کلوگرام کے مقابلوں میں قزاقستان کی سوتلانا پودوبدووا نے طلائی تمغہ جیتا۔ اس مقابلے میں روسی ویٹ لفٹر دوسری اور بیلاروس کی ویٹ لفٹر تیسرے نمبر پر رہیں۔

لندن اولمپکس میں جمعہ سے ہی ایتھلیٹکس کے مقابلوں کا بھی آغاز ہوا جنہیں دیکھنے کے لیے اسّی ہزار شائقین اولمپک سٹیڈیم پہنچے۔

خواتین کی دس ہزار میٹر دوڑ میں ایتھوپیا کی تریونش دیابابا نے طلائی کا تمغہ حاصل کیا۔

ایتھلیٹکس میں مردوں کے شاٹ پٹ میں پولینڈ نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ جرمنی نے چاندی اور امریکہ کے حصے کانسی کا تمغہ آیا۔

تیراکی کے مقابلوں میں جمعہ کو چار طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا۔

مردوں کے پچاس میٹر فری سٹائل مقابلوں میں فرانس کے فلورنٹ مینودیو نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کے سو میٹرم بٹر فلائی مقابلوں میں امریکی تیراک مائیکل فیلپس ایک بار پھر طلائی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ یہ ان کا لندن اولمپکس میں تیسرا طلائی تمغہ ہے۔

خواتین کے دو سو میٹر بیک سٹروک مقابلوں میں امریکہ نے طلائی اور کانسی کا جبکہ روس نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

خواتین کے آٹھ سو میٹر فری سٹائل مقابلوں میں بھی طلائی تمغہ امریکہ کے حصے آیا

خواتین کے آٹھ سو میٹر فری سٹائل مقابلوں میں بھی طلائی تمغہ امریکہ کے حصے آیا جبکہ سپین نے چاندی اور برطانیہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

جمناسٹک کے فائنل میں چین کے ڈونگ ڈونگ نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کے سائیکلنگ مقابلوں میں برطانیہ جبکہ خواتین کے مقابلوں میں بھی برطانیہ نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

شمشر زنی کے مقابلوں میں جنوبی کوریا نے رومانیہ کو چھبیس کے مقابلے میں پنتالیس سکور سے ہرا کی طلائی تمغہ حاصل کیا اور مجموعی طور پر شمشر زنی میں جنوبی کوریا کا یہ پانچواں تمغہ تھا۔






تاریخ ساز سعودی کھلاڑی

وجدان اولمپکس میں شرکت کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں

لندن اولمپکس میں سر ڈھانپ کر جوڈو مقابلے میں شرکت کے تنازع کی مرکزی کردار سعودی کھلاڑی سولہ سالہ وجدان علی شہرکانی تاریخ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

انہوں نے جمعہ کو اٹھہتر کلو گرام درجہ بندی کے کوالیفائنگ مقابلوں میں حصہ لیا تاہم ان کا اولمپکس سفر صرف بیاسی سیکنڈ پر ہی محیط رہا اور وہ پورٹوریکو سے تعلق رکھنے والی جوڈو کھلاڑی سے شکست کھا گئیں۔

وجدان لندن اولمپکس میں شرکت کرنے والی دو سعودی خواتین میں سے ایک ہیں۔ ان کے علاوہ ایک سعودی ایتھلیٹ بھی ان مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

لندن آمد کے بعد وجدان شہرکانی کا معاملہ اس وقت خبروں میں آیا تھا جب جوڈو فیڈریشن نے انہیں مقابلوں کے دوران حجاب پہننے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کھیل میں حفاظتی نقطۂ نظر سے حجاب ممنوع ہے۔

اس پر وجدان کے والد نے کہا تھا کہ ان کی بیٹی صرف اسی صورت میں مقابلوں میں حصہ لےگی کہ اگر اسے حجاب پہننے دیا جائے اور حجاب اتارنے پر اصرار جاری رہا تو وہ اولمپکس سے دستبردار ہو جائے گی۔

بعدازاں سعودی حکام، اولمپکس کمیٹی اور عالمی جوڈو فیڈریشن کے درمیان بات چیت کے بعد وجدان کو سر ڈھانپ کر مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی گئی تھی۔

لندن کی زندگی پر اولمپکس کا اثر

اس تصویری ایڈیٹر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے کمپیوٹر پر فلیش پلیئر کا ورژن 8 یا اس سے جدید ورژن انسٹال ہونا چاہیے۔
اسے انسٹال کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن کر کلک کریں۔

فلیش پلیئر حاصل کریں

اولمپکس میڈل ٹیبل



لائیو: اولمپکس 2012

اس مواد کو دیکھنے کے لیے آپ کے براؤزر کا جاوا سکرپٹ کو چلانا ضروری ہے

(BBC Sport Olympics (In English

لائیو: اولمپکس 2012

شروع ہونے والے ایونٹ

مقابلے آغاز
- -
- -
- -
- -
- -

مکمل شیڈول دیکھیں (انگریزی میں)

تازہ ترین - گولڈ میڈلسٹ

طلائی تمغے انٹرایکٹ کرنے کے لیے کرسر اس کے اوپر لائیں

0 302

میڈل ٹیبل

رینک طلائی تمغے چاندی کے تمغے کانسی کے تمغے

تمغوں کا مکمل ٹیبل دیکھیں

تفصیل

رینک
رینک طلائی تمغے چاندی کے تمغے کانسی کے تمغے

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔