بھارت نے سری لنکا کو بیس رنز سے ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

بھارت نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا کو بیس رنز سے شکست دے دی ہے۔

بھارت نے سیریز چار ایک سے جیت لی ہے۔

بھارت کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم پینتالیس اعشاریہ چار اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سےتھریمانی اور مینڈس بلترتیب 77 اور 72 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کے عرفان پٹھان نے پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے اور مین آف دی میچ کے حق دار ٹھہرے۔

اس سے پہلے بھارت کی جانب سے گمبھیر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 88 رنز سکور کیے جبکہ تیواری نے پینسٹھ اور دھونی نے 58 رنز بنائے۔

ہمبنٹوٹا میں سیریز کے پہلے میچ میں نے بھارت نے اکیس رنز سے فتح حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو نو وکٹ سے شکست دی تھی۔

کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بھارت نے سیریز میں واپسی کرتے ہوئے پانچ وکٹ سے میچ جیتا تھا اور برتری حاصل کر لی تھی۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو چھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی تھی۔

اسی بارے میں