برطانیہ کی شاندار کارکردگی، امریکی برتری برقرار

آخری وقت اشاعت:  اتوار 5 اگست 2012 ,‭ 00:36 GMT 05:36 PST

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جاری تیسویں اولمپکس مقابلوں کے آٹھویں دن تمغوں میں امریکہ کو حاصل برتری برقرار رہی جبکہ چین دوسری پوزیشن پر ہے اور برطانیہ چودہ طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آ گیا ہے۔

آٹھویں دن برطانیہ نے چھ طلائی اور چاندی کا ایک تمغہ حاصل کیا اور اولمپکس کی سو سالہ تاریخ میں یہ ایک دن میں اس کی بہترین کارکردگی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی تیراک مائیکل فیلپس نے اولمپکس میں اٹھارواں طلائی تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔

فٹبال مقابلوں میں جنوبی کوریا برطانیہ کو پنلٹی ککس پر شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

کلِک لندن اولمپکس 2012 پر بی بی سی اردو کا خصوصی ضمیمہ

امریکہ چون تمغوں کے ساتھ پہلی، چین تریپن تمغوں کے ساتھ دوسری جب کہ برطانیہ انتیس تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

لندن اولمپکس کا آٹھواں دن

آٹھویں روز چار سو میٹر ریس میں جنوبی افریقہ کے آسکر پسٹوریئس نے تاریخ میں پہلے مصنوعی ٹانگوں والے ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ہفتے کو انہوں وہ پہلے ایتھلیٹ بنے جنہوں نے مصنوعی ٹانگوں کے ساتھ اولمپکس کھیلوں میں حصہ لیا۔ وہ چار سو میٹر کی ریس 45.44 سیکنڈ میں مکمل کی اور دوسرے نمبر پر رہے۔

ایتھلیٹکس ہی میں پاکستان کے تیز ترین ایتھیلٹ لیاقت علی اولمکپس میں سو میٹر کی دوڑ میں پہلے مرحلے ہی میں کھیلوں سے باہر ہو گئے ہیں۔

انہوں نے سو میٹر کی ریس دس اعشاریہ 9 سیکنڈ میں مکمل کی۔ وہ سات کھلاڑیوں میں سے چوتھے نمبر پر آئے۔

خواتین کی ٹرائی ایتھلون میں سوئٹزرلینڈ کی نکولا سپیرگ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد گولڈ میڈل جیت لیا ۔ انہوں نے دس کلومیٹر کی ریس کے بعد سویڈن کی لیزا نورڈن اور آسٹریلیا کی ایرن ڈینشم کو شکست دی۔

خواتین کی سو میٹر دوڑ میں جمیکا کی شیلی این فریسر پائس نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

سائکلنگ میں برطانیہ کی ڈینی کنگ نے طلائی تمغہ حاصل کیا

مردوں کی دس ہزار میٹر دوڑ میں برطانیہ کے ماو فرہا نے طلائی تمغہ حاصل کیا جب کہ خواتین کے ایتھلون میں برطانیہ کی جیسکا اینس نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کے لانگ جمپ میں برطانیہ کے روتھرفورڈ گروگ نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کے بیس کلومیٹر ’ٹریک اینڈ روڑ‘ دوڑ میں چین کے چن ڈنگ نے اپنے ملک کے لیے دوڑ میں پہلا طلائی تمغہ جیتا۔

خواتین کی دس ہزار میٹر دوڑ میں ایتھوپیا کی ڈائیبابا نے طلائی تمغہ جیتا۔

مردوں کے شاٹ پٹ میں پولینڈ کے ٹومز میجسوک نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

خواتین کے ڈسک تھرو مقابلوں میں کروشیا کی پرکوویک ساندرا نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

روئنگ میں برطانیہ نے مردوں اور عورتوں کی ریس میں طلائی تمغے حاصل کیے ہیں۔ ان طلائی تمغوں کے ساتھ برطانیہ نے کُل نو میڈل حاصل کر لیے ہیں۔ ان نو تمغوں میں چار طلائی، دو چاندی اور تین کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

تیراکی میں خواتین کے پچاس میٹر فری سٹائل مقابلوں میں نیدرلینڈ نے طلائی تمغہ جیتا

تیراکی میں خواتین کے پچاس میٹر فری سٹائل مقابلوں میں نیدرلینڈ کی رانومی کرومووجوجو نے طلائی تمغہ جیتا۔

خواتین کے چار ضرب سو میٹر میڈلے ریلے میں امریکی خواتین ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کے چار ضرب سو میٹر میڈلے ریلے میں امریکی ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اس میں مائیکل فیلپس اولمپکس میں اپنا 18 طلائی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور ایک نئی تاریخ رقم کی۔

یاد رہے کہ چار سو میٹر میڈلی ریلے ریس امریکہ نے کبھی نہیں ہاری۔

مردوں کے پندرہ سو میٹر فری سٹائل مقابلوں میں چین کے یوانگ سن نہ صرف طلائی تمغہ جیتا بلکہ اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

فٹبال مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچوں میں جاپان نے مصر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے، میکسیکو نے سینیگال کو چار دو سے، برازیل نے ہنڈراس کو تین دو سے جبکہ جنوبی کوریا نے برطانیہ کو پنلٹی ککس پر پانچ چار سے شکست دے دی۔

ٹینس میں خواتین کے سنگلز فائنل میں امریکہ کی سرینا ویلمز نے روس کی ماریا شراپوا کو چھ صفر اور چھ ایک سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ مردوں کے ڈبلز میں امریکہ نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔


بلیڈ رنر

لندن میں جاری تیسویں اولمپکس کھیلوں میں جنوبی افریقہ کے آسکر پسٹوریئس نے تاریخ میں پہلے مصنوعی ٹانگوں والے ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

آسکر کی ٹانگیں بچپن ہی میں ضائع ہو گئی تھیں۔ پچیس سالہ آسکر چار بار پیرا اولمپکس چیمپیئن رہ چکے ہیں۔ آسکر کو ’بلیڈ رنر‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ہفتے کو انہوں وہ پہلے ایتھلیٹ بنے جنہوں نے مصنوعی ٹانگوں کے ساتھ اولمپکس کھیلوں میں حصہ لیا۔

وہ چار سو میٹر کی ریس 45.44 سیکنڈ میں مکمل کی اور دوسرے نمبر پر رہے۔

آسکر نے ریس کے بعد بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ مجھے خوش ہبنا چاہیے یا رونا چاہیے۔

آسکر کو ہرانے والے ڈومینیکن ریپبلک کے سانتوس تھے جنہوں نے یہ ریس 45.04 سیکنڈ میں مکمل کی۔

آسکر نے زمید کہا ’میں ان سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔ میں اپنے خاندان کا بہت شکر گزار ہوں۔‘

اس سے قبل آسکر نے 2011 میں ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ میں حصہ لیا تھا لیکن وہ سیمی فائنل سے آگے نہیں جا سکے۔

آسکر آج چار سو میٹر کی ریلے ریس میں بھی دوڑیں گے۔

آٹھویں روز کی تصاویر

  • لندن میں جاری تیسویں اولمپکس کھیلوں میں جنوبی افریقہ کے آسکر پسٹوریئس نے تاریخ میں پہلے مصنوعی ٹانگوں والے ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ وہ چار سو میٹر کی ریس 45.44 سیکنڈ میں مکمل کی اور دوسرے نمبر پر رہے۔
  • خواتین کی تین ہزار سٹیپل چیز ریس میں بلگیریا کی سیلویا ڈینیکووا آگے ہیں
  • برطانیہ کے ڈوین چیمبرز نے سو میٹر ریس جیتی
  • آسٹریلیا کی سوزین بلوغ خواتین کی ٹریپ شوٹنگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں
  • سپین کی ایلسی میکملکن بیچ والی بال میں اٹلی کے خلاف میچ میں پوائنٹ بچانے کی کوشش کر رہی ہیں
  • برطانیہ کی صوفی ہوکنگ اور کیتھرین کوپلینڈ نے روئنگ میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے
  • روس کی ٹٹیانا چرنووا لنگ جمپ لگاتی ہوئیں
  • ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں مردوں کی 94 کلوگرام درجہ بندی میں قزاقستان کے الیا ایلن نے طلائی تمغہ جیتا
  • سائکلنگ میں برطانیہ کی ڈینی کنگ نے طلائی تمغہ حاصل کیا
  • مردوں کے پندرہ سو میٹر فری سٹائل مقابلوں میں چین کے یوانگ سن نہ صرف طلائی تمغہ جیتا بلکہ اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا
  • فٹبال مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچوں میں جاپان نے مصر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے، میکسیکو نے سینیگال کو چار دو سے، برازیل نے ہنڈراس کو تین دو سے جبکہ جنوبی کوریا نے برطانیہ کو پنلٹی ککس پر پانچ چار سے شکست دے دی
  • خواتین کے ایتھلون میں برطانیہ کی جیسکا اینس نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔آٹھویں دن برطانیہ نے چھ طلائی اور چاندی کا ایک تمغہ حاصل کیا اور اولمپکس کی سو سالہ تاریخ میں یہ ایک دن میں اس کی بہترین کارکردگی ہے
  • خواتین کے چار ضرب سو میٹر میڈلے ریلے میں امریکی خواتین ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ مردوں کے چار ضرب سو میٹر میڈلے ریلے میں امریکی ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کیا
  • تیراکی میں خواتین کے پچاس میٹر فری سٹائل مقابلوں میں نیدرلینڈ کی رانومی کرومووجوجو نے طلائی تمغہ جیتا


لندن کی زندگی پر اولمپکس کا اثر

اس تصویری ایڈیٹر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے کمپیوٹر پر فلیش پلیئر کا ورژن 8 یا اس سے جدید ورژن انسٹال ہونا چاہیے۔
اسے انسٹال کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن کر کلک کریں۔

فلیش پلیئر حاصل کریں

اولمپکس میڈل ٹیبل



لائیو: اولمپکس 2012

اس مواد کو دیکھنے کے لیے آپ کے براؤزر کا جاوا سکرپٹ کو چلانا ضروری ہے

(BBC Sport Olympics (In English

لائیو: اولمپکس 2012

شروع ہونے والے ایونٹ

مقابلے آغاز
- -
- -
- -
- -
- -

مکمل شیڈول دیکھیں (انگریزی میں)

تازہ ترین - گولڈ میڈلسٹ

طلائی تمغے انٹرایکٹ کرنے کے لیے کرسر اس کے اوپر لائیں

0 302

میڈل ٹیبل

رینک طلائی تمغے چاندی کے تمغے کانسی کے تمغے

تمغوں کا مکمل ٹیبل دیکھیں

تفصیل

رینک
رینک طلائی تمغے چاندی کے تمغے کانسی کے تمغے

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔