ہیڈنگلے ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہینڈنگلے میں کھیلا جانے والے دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

میچ کے پانچویں روز جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے تینتیس اوورز میں دو سو ترپن رنز کا ہدف دیا تھا۔

انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تیس رنز بنا سکی۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ایلسٹر کک نے چھیالیس جبکہ ٹراٹ نے تیس رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں فلینڈر، سٹین اور ڈومنی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے کھیل کے آخری دن اپنی دوسری اننگز دو سو اٹھاون رنز نو کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں جے اے روڈلف اورگراہم سمتھ بلترتیب انہتر اور باون رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں براڈ نے پانچ اور پیٹرسن نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں چار سو پچیس رنز بنائےتھے۔

انگلینڈ کی جانب سے پیٹرسن کے ایک سو انچاس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے عمران طاہر نے تین، مورکل، فلانڈر اور سٹائن نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں