لارڈز ٹیسٹ: پہلا دن انگلینڈ کے نام

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 16 اگست 2012 ,‭ 18:49 GMT 23:49 PST

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو باسٹھ رنز بنا لیے۔

پہلے دن کے اختتام پر فلینڈر اور ڈیل سٹین کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب چھالیس اور اکیس رنز بنائے تھے۔

جمعرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت پر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کی جانب سے گراہم سمتھ اور ایلورو پیٹرسن نے اننگز کا آغاز کیا۔

جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور بائیس رنز کے مجموعی سکور پر گراہم سمتھ چودہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ایک موقع پر جنوبی افریقہ کی پانچ وکٹیں صرف ایک سو پانچ رنز کے مجموعی سکور پر گر چکی تھیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈومینی نے اکسٹھ اور فلینڈر نے چھیالیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور سٹیفن فِن نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔