لارڈز ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے سیریز جیت لی

آخری وقت اشاعت:  پير 20 اگست 2012 ,‭ 18:38 GMT 23:38 PST

جنوبی افریقہ کے فلینڈر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

جنوبی افریقہ نے لارڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اکاون رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

لارڈز ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آئی سی سی کی درجہ بندی میں ایک سو بیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ایک سو سترہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹریلیا ایک سو سولہ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

تین سو چھیالیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں دو سو چورانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے میٹ پرائیر نے دوسری اننگز میں تھہتر، ٹراٹ نے تریسٹھ اور بیر سٹو نے چون رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فلینڈر نے پانچ، ڈیل سٹین، کیلس اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کے فلینڈر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں تین سو اکاون رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پہلی اننگز کی طرح جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور ایک موقع پر پچاس رنز کے مجوعی سکور پر اس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ نے دوسری اننگز میں شاندار ایک سو اکیس رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے دوسرے نمایاں بلے باز اے بی اے بی ڈویلیئرز رہے، انہوں نے تینتالیس رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں سٹیفن فِن نے چار، سٹورٹ براڈ، سوان اوراینڈرسن نے دو دو کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو پندرہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں بیر سٹو نے پچانوے اور ائین بیل نے اٹھاون رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں مورنی مارکل اور ڈیل سٹین نے چار چار جبکہ فلینڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فلینڈر اور ڈومی نے اکسٹھ رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹیفن فِن نے چار، جیمز اینڈرسن نے تین اور سوان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔