بھارتی اننگز کو ویرات کوہلی کا سہارا

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 1 ستمبر 2012 ,‭ 13:12 GMT 18:12 PST
راس ٹیلر

ویرات کوہلی نے ترانوے رنز بنائے ہیں اور آؤٹ نہیں ہوئے ہیں

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر دو سو تراسی رنز بنا لیے ہیں۔

بنگلور میں جاری میچ میں جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو ورات کوہلی ترانوے اور کپتان مہندر سنگھ دھونی چھیالیس رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

کلِک میچ کے تازہ اسکور کارڈ کے لیے یہاں کلک کریں

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو پینسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کو اننگز کے آغاز میں مشکلات کا سامنا رہا اور سو رنز سے کم پر ہی اس کی چار اہم وکٹیں گر گئیں تاہم اس موقع پر ویرات کوہلی نے ٹیم کو سہارا دیا۔

آؤٹ ہونے والے بھارتی کھلاڑیوں میں گوتم گمبھیر اور گذشتہ میچ میں سنچری بنانے والے سی اے پجارا بالترتیب دو اور نو رنز بناکر ٹی جی ساؤدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ لنچ کے بعد اوپنر وریندر سہواگ تینتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سچن تندولکر سترہ رنز بنا سکے۔

اس ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان راس ٹیلر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چھ وکٹ پر تین سو اٹھائیس رنز بنائے تھے۔

سنیچر کو جب کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کے بقیہ چار وکٹ جلد ہی گر گئے۔

بھارت کی جانب سے سپنر پراگیان اوجھا نے ننانوے رنز کے عوض پانچ وکٹ لیے۔ ظہیر خان نے دو وکٹ لیے جبکہ امیش یادو اور آر ایشون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دو میچوں کی اس سیریز میں بھارت ایک صفر سے آگے ہے۔ پہلے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور ایک سو پندرہ رنوں سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔