پیرالمپکس: حیدر علی آج میدان میں

آخری وقت اشاعت:  بدھ 5 ستمبر 2012 ,‭ 20:36 GMT 01:36 PST

لندن میں جاری پیرالمپکس کھیلوں میں بدھ کو پاکستان کے حیدر علی لانگ جمپ میں حصہ لیں گے۔

حیدر علی کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ سے ہے۔ انہوں نے چار سال قبل بیجنگ پیرالمپکس میں لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

ستائیس سالاہ حیدر علی نے منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’میں اپنی بہترین کارکردگی دینے کے لیے تیار ہوں۔‘

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پاکستانی اولمپک ٹیم کے حکام کا کہنا ہے کہ حیدر علی میں ٹیلنٹ ہے اور وہ کافی پراعتماد ہیں کہ حیدر علی کے لیے چھ ماہ کی اعلیٰ کوچنگ لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

لیکن علی کو بھی انہی مشکلات کا سامنا ہے جن کا سامنا کسی بھی چھوٹی ٹیم کو ہوتا ہے اور وہ ہے سہولیات کی کمی۔

ایجنسی کے بقول علی اپنے شہر میں لانگ جمپ کی پریکٹس کے لیے خود ہی لانگ جمپ پِٹ بنایا کرتے تھے۔

پیرالمپکس میں حیدر علی کے ساتھ نعیم مسیح بھی ہیں۔ نعیم نے پندرہ سو میٹر کی ریس میں حصہ لیا لیکن وہ فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکے۔

نعیم کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر قصور سے ہے۔ نعیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے بہت خوشی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ میں بیرونِ ملک آیا ہوں۔ یہاں موسم مختلف تھا اور ٹریک بہت سخت۔‘

انہوں نے مزید کہا ’میں مجمع دیکھ کر ششدر رہ گیا تھا۔ مجمعے کے باعث تھوڑا نروس بھی تھا لیکن اگلی بار میں مزید محنت کروں گا کیونکہ اب مجھے معلوم ہو گیا ہے۔‘

اسی بارے میں

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔