دبئی: پاکستان کی 94 رنز سے شکست

آخری وقت اشاعت:  پير 10 ستمبر 2012 ,‭ 15:43 GMT 20:43 PST

یہ سیریز دونوں ٹیموں کی سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہیں

دبئی میں کھیلی گئی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو چورانوے رنز سے شکست دے دی ہے۔

تازہ ترین سکور کے لیے سکور بورڈ پر کلک کیجیے:

کلِک میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان نے آسٹریلیا کے سکور ایک سو اڑسٹھ رنز کا تعاقب شروع کیا تو اس کا کوئی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ سات کے مجموعی سکور پر گری جو عمران نذیر سڑاس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے وہ پندرہ کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد شعیب ملک، کامران اکمل اور عمر اکمل بھی آتے ہی آؤٹ ہو گئے۔ صرف عمر اکمل نے دو رنز بنائے جبکہ شیعب ملک اور کامران اکمل صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ناصر جمشید تھے انہوں نے سترہ رنز بنائے۔ تاہم وہ بھی چھتیس کے مجموعی سکور پر کیچ آوٹ ہو گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں عبدالرزاق تیرہ، یاسر عرفات پندرہ، عمر گل تین، سعید اجمل ایک رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ رضا حسن نے پانچ رنز بنائے۔

آسٹریلوی بالرز سٹراس اور کیومنز نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے تمام کھلاڑی چوہتر کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوگئے۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو اڑسٹھ رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز ڈیوڈ وارنر تھے جنہوں نے چونتیس گیندوں پر انسٹھ رنز بنائے۔ انہوں نے شین واٹسن کے ساتھ آسٹریلیا کی اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں ایک سو گیارہ رنز بنائے۔

شین واٹسن سنتالیس اور گلن میکس ول ستائیس رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے ایک بار پھر بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور چار اووروں میں انیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

ان کے علاوہ یاسر عرفات اور عمر گل نے دو دو جبکہ رضا حسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں ٹیموں نے گذشتہ میچ کے مقابلے میں ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ پاکستان کی جانب آج سہیل تنویر کی جگہ یاسر عرفات میدان میں اترے جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ ہسی کی جگہ گلن میکس ول کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان یہ سیریز دو ایک سے جیت چکا ہے۔ اس سے پہلے جمعے کے روز کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوپر اوور میں ہرا دیا تھا۔

اس سے پہلے ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دو ایک سے ہرایا تھا۔ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ رہا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔