جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دی

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 22 ستمبر 2012 ,‭ 13:01 GMT 18:01 PST

سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو بتیس رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو جیتنے کے لیےسات اوورز میں 79 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں سری لنکا سات اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر چھیالیس رنز بنا سکی۔

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان گروپ سی کا میچ بیس اوورز سے کم کر کے سات سات اوورز کا ہو گیا ہے۔

کلِک تفصیلی سکور کارڈ

سری لنکا کی جانب سے کوئی بھی جم کر نہیں کھیل سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب لیوی کو کلاسیکرا نے آؤٹ کیا۔ لیوی نے چار رنز سکور کیے۔

ہاشم آملہ نے نو گیندوں میں سولہ رنز سکور کیے اور ان کی ہیراتھ نے آؤٹ کیا۔

ہاشم آملہ کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈی ویلیئرز نے عمدہ بیٹنگ کی۔ لیکن پینسٹھ کے مجموعی سکور پر ڈیویلیئرز تیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے ایک چوکا اور دو چھکے مارے۔

جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ 68 کے سکور پر گری جب پلیسی تیرہ رنز سکور کر کے آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے کلاسیکرا، ملنگا، ہیراتھ اور پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ہمبنٹوٹا میں میزبان ملک سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بارش کے باعث پونے تین گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

اس تاخیر کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان مہیلا جے وردھنے اور اے بی ڈیویلیئرز میدان میں ملے اور فیصلہ کیا کہ اس میچ کو کم کر کے سات سات اوورز کا کر لیا جائے۔

اس میچ میں ہر بولر دو اوورز سے زیادہ نہیں کرا سکے گا۔

دونوں ٹیموں پہلے ہی اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔